
ایل پی جی بحران شدت اختیار کر گیا، بعض علاقوں میں قیمت 750 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
سپلائی میں رکاوٹ کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں ایل پی جی کی قیمت سرکاری نرخ سے کہیں اوپر چلی گئی، جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض شمالی علاقوں میں 750 روپے فی کلو اور سلنڈر 10 ہزار روپے سے زائد میں فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں۔














