
آزاد کشمیر کے نئے صدر کا انتخاب 24 ستمبر کو ہوگا، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ کاغذاتِ نامزدگی 19 ستمبر کو جمع ہوں گے جبکہ پولنگ 24 ستمبر کو مظفرآباد میں قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہوگی۔














