
پیٹرول 3 روپے 13 پیسے سستا، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 74 پیسے مہنگا
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 345 روپے 87 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 378 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، یہ نرخ 5 سے 7 ستمبر تک نافذ رہیں گے۔
کاروبار سے متعلق تازہ ترین خبریں اور اہم پیش رفت

شہباز شریف کی سربراہی میں مجوزہ بورڈ تجارتی سپلائی چین اور نان ٹیرف رکاوٹوں پر فیصلے، فروغِ تجارت کا روڈ میپ، ٹریڈ فیسلیٹیشن انڈیکس اور پیش رفت کی نگرانی کا طریقۂ کار تیار کرے گا۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے عبوری اعداد کے مطابق مالی سال 2026-27 کے پہلے دو ماہ میں درآمدات 13 فیصد بڑھ کر 12.58 ارب اور برآمدات 7 فیصد بڑھ کر 5.46 ارب ڈالر رہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سی پیک ایکشن پلان 2025-29 کے پہلے سال کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کاروبار سے کاروبار روابط، صنعت، زراعت، معدنیات، انسانی وسائل اور ٹیکنالوجی کے منصوبے تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔