
پنجاب کی بجٹ فنانسنگ کے لیے بینکوں سے قرض گیری 145 فیصد بڑھ کر 753.4 ارب روپے ہوگئی
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جولائی سے 21 اگست تک پنجاب حکومت کی بجٹ سپورٹ کے لیے قرض گیری 753.4 ارب روپے رہی، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے 306.8 ارب روپے سے 145 فیصد زیادہ ہے۔














