
حکومت نے 27 اکتوبر کے لیے پیٹرول 1.54 اور ڈیزل 2.16 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا
وفاقی حکومت نے 27 اکتوبر 2026 کے لیے پیٹرول کی قیمت 1.54 روپے بڑھا کر 379.25 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2.16 روپے بڑھا کر 395.82 روپے فی لیٹر مقرر کر دی۔
کاروبار سے متعلق تازہ ترین خبریں اور اہم پیش رفت

انرجیس نے پاکستان کی توانائی پالیسی میں تبدیلیوں اور حکومت کے ساتھ دیرینہ پالیسی و مالی معاملات حل نہ ہونے کو پورٹ قاسم پر مجوزہ ایل این جی ٹرمینل منصوبے سے دستبرداری کی وجوہات قرار دیا ہے۔

حکومت نے اسلامی ترقیاتی بینک گروپ کی 490 ملین ڈالر تجارتی قرض پیشکش تقریباً 8 فیصد مجموعی لاگت کے باعث قبول نہیں کی، جبکہ وزارت خزانہ کم شرح پر بیرونی فنانسنگ کے حصول کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔

پاکستان اور ترکیہ کے حکام نے تجارت اور سرمایہ کاری کے روابط بڑھانے، نجی شعبے کی شراکت مضبوط کرنے اور دوطرفہ تجارتی حجم کو پانچ ارب ڈالر کے ہدف تک لے جانے کے لیے عملی تعاون تیز کرنے پر اتفاق کیا۔