
افغانستان سے تعلقات میں پیش رفت قابل تصدیق انسداد دہشت گردی اقدامات سے مشروط ہے: دفتر خارجہ
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان تعلقات میں بامعنی پیش رفت کے لیے کابل کی جانب سے ٹی ٹی پی اور دیگر گروہوں کے خلاف ٹھوس، قابل تصدیق اور تحریری یقین دہانیاں ضروری ہیں۔














