
نجکاری کمیشن نے یوفون کو ’e&‘ نام دینے کی پی ٹی اے منظوری روک دی، حکومتی سطح کی منظوری لازم قرار
نجکاری کمیشن نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو یوفون کے مجوزہ ’e&‘ ری برانڈنگ کی منظوری آگے نہ بڑھانے کی ہدایت کی ہے، مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ معاملہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں کے درمیان محفوظ موضوع ہے اور حتمی فیصلہ حکومتی سطح پر ہوگا۔














