
ایم فور کے فیصل آباد-پنڈی بھٹیاں سیکشن کو چھ لین کرنے کا کام 2027 کے آغاز تک مکمل کرنے کا اعلان
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ایم فور موٹروے کو چار سے چھ لین کرنے کا منصوبہ 2027 کے آغاز تک مکمل کیا جائے گا، جبکہ سڑکوں کے دیگر منصوبوں پر بھی پیش رفت جاری ہے۔














